قصور: مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور 3 بچے جاں بحق

296

قصور (اے پی پی) بارشوں کے باعث بوسیدہ چھت گرنے سے گھر آئے ہوئے مہمان ایک ہی خاندان کے میاں بیوی سمیت 3 بچے جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق یوسف سٹی کوٹ رادھا کشن کے رہائشی نوید احمد کے گھر نارووال سے آئے ہوئے ان کے رشتے دار کمرے میں سو رہے تھے کہ ان کے اوپر گھرکی بوسیدہ چھت گرگئی۔ جس کے ملبے تلے آکر 45 سالہ دلشاد اس کی بیوی 35 سالہ شگفتہ، 7 سالہ مریم، 4 سالہ آمنہ اور ڈیڑھ سالہ علی حیدر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ معجزانہ طور پر ڈھائی سالہ فاطمہ دلشاد محفوظ رہی۔ ایک ہی خاندان کی5 ہلاکتوں پر اہل علاقہ میں افسردگی پھیل گئی۔