کوروناوائرس میں ریکارڈ کمی‘ 8718مریض رہ گئے‘ 319نئے کیسز

115

اسلام آباد (صباح نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز میں واضح کمی آگئی‘ کورونا وائرس سے مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کے بعد اموات 6284 ہو گئیں‘ 319 نئے کیسز سے مجموعی تعداد2 لاکھ 95 ہزار 372 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق24 گھنٹے کے دوران 319 نئے کیسز اور ایک موت ریکارڈ ہوئی۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 372 جبکہ اموات 6284 ہوگئیں۔ سندھ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز ایک لاکھ 29 ہزار 179 ریکارڈ ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں96 ہزار 699، کے پی میں 35971، بلوچستان میں 12804، اسلام آباد میں15597، آزاد جموں و کشمیر 2290 اور گلگت میں2832 کیسز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ ملک بھر میں24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار434 ٹیسٹ کیے گئے‘ اب تک 25 لاکھ 81 ہزار 695 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں‘ کورونا کے112 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے‘ 642 کی حالت تشویشناک ہے‘صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 280340 ہو گئی‘ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔