پیغام یوم تاسیس حافظ نعیم اللہ

103

 

امین عام جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان
محرم الحرام کا مہینہ اپنے اندر کئی پہلو رکھتا ہے یہ اسلامی سال کے آغاز کی وجہ سے اسلامی تاریخ کا نمائندہ ہے جبکہ دس محرم الحرام نواسہ رسول صہ سیدنا حسین رضہ کی شہادت کی یاد دلاتا ہے وہاں کارکنان جمعیت کےلئے یہ مہینہ اس لیے بھی اہم ہے کہ دس محرم الحرام کو علم و عمل ،تعلیم و تربیت ۔دعوت وجہاد اتحاد و اتفاق کی امین جمعیت طلبہ عربیہ کا یوم تاسیس بھی ہے جمعیت طلبہ عربیہ کے قیام کا مقصد فرقہ واریت ،مسلک پرستی،لسانی اور گروہی تعصبات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے امت مسلمہ کو امۃ واحدہ بنانا ،طالبان علوم نبوت کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا،دور جدید کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت پیدا کرنا اور معاشرے کو پاکیزہ اور صالح بندگان خدا مہیا کرنا ہے ۔10 محرم الحرام 1395 ھ کو لگایا جانے والا یہ پودہ آج ایک شجر سایہ دار بن چکا ہے اور روز اول سے یہ قافلہ آج تک شہیدوں ،غازیوں کا یہ قافلہ پورے عزم و یقین کے ساتھ جانب منزل رواں دواں ہے ۔جمعیت طلبہ عربیہ ہزاروں بندگان خدا کی زندگیوں میں تبدیلی کا باعث بنی ،فرقہ پرستی اور مسلک پرستی کے بتوں کو مسمار کیا اور اخوت و محبت کی کڑیوں سے امت کو ہر وقت جوڑا ہے ۔آج 10 محرم الحرام 1442 ھ کو 48 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کارکنان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور
دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ کارکنان جمعیت کی مخلصانہ کوششوں ،سابقین کی قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے ۔