پیغام یوم تاسیس عبدالوحید اخوانی

259

 

مہتمم جامعۃ الاخوان نیو کراچی
10محرم الحرام1395؁ھ ، 13 جنوری 1975ءکو وجود میں آنے والی جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان الحمدللہ ملک گیر تنظیم بن چکی ہے ان48سالوںمیں جمعیت طلبہ عربیہ نے اپنے مقاصد و اہداف کے محصول کے لیے مثالی جدو جہد کی ہے۔
مدارس دینیہ میں اتحادو اتفاق کی فضا قائم کرنا ،اختلافی مسائل میں اعتدال کی راہ دکھانا ،طلبہ کی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ قسم کی عملی وتحقیقی پروگرامات اور ورکشاپ کا انعقاد کرنا،طلبہ کو اقامت دین کی فکری اور عملی جدوجہد کے لیے منظم کرنا طلبہ مسائل حل کرنا جمعیت طلبہ عربیہ کی گراں قدر خدمات میں شامل ہیں ۔اور بہت خوشی کی بات ہے کہ جمعیت طلبہ عربیہ عصری تقاضوں کے مطابق جدید مسائل و ذرائع سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے مقاسد و اہداف کے حصول میں مسلسل پیش رفت کر رہی ہے ۔
میں 48یوم تاسیس کے موقع پر جمعیت طلبہ عربیہ کے ذمہ داران و کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان دن دگنی اور رات چگنی ترقی کرے ۔آمین