پیغام یوم تاسیس حمزہ محمد صدیقی

100

 

ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
10محرم الحرام کو جمعیت طلبہ عربیہ اپنے سفر کے 47سال مکمل کررہی ہے , میری طرف سے تمام کارکنان , احباب اور متعلقین جمعیت طلبہ عربیہ 48ویں یوم تاسیس کی مبارکباد قبول فرمائیں.بلاشبہ جمعیت طلبہ عربیہ نے فرقہ واریت اور مسلکی گروہ بندیوں کے آگے بند باندھ کر پوری امت کو اتحاد،یکجہتی اور یگانگت کا پیغام دیا ہے اور دینی مدارس کے طلباء میں تصور اقامت دین کے احیاء میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ قرآن و سنت کی روشنی میں اقامت دین اور غلبہ دین کی منزل کو پانے کیلئے اسلامی تحریک کا یہ سفر جاری و ساری ہے کہ چلے چلو کہ وہ منزل ابھی نہیں آئی ۔ جمعیت طلبہ عربیہ کے 47 سال بھی اسی مقصد کے حصول کیلئے جہد مسلسل سے عبارت ہیں
اللہ تعالی اس اجتماعیت پر اپنا خصوصی فضل و کرم فرمائے اور پاکستان میں اسلامی انقلاب کی منزل کو قریب سے قریب تر فرمائے ۔ آمین