سیدناحسین ؓ کا صبرواستقامت رہتی دنیا کے لیے مثال ہے، آفاق احمد

240

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا صبر و استقامت رہتی دنیا کے لیے مثال ہے، امام حسین رضی اللہ عنہ نے میدان کربلا میں لازوال قربانی دے کر ثابت کیا کہ جہاں بات حق و صداقت کی ہو وہاں جان و مال اور اہل و عیال کی قربانی اہمیت نہیں رکھتی ۔ اپنے پیغام میں آفاق احمد نے کہا کہ اسلام کی پوری تاریخ قربانی سے عبارت ہے۔