نیومشرف کالونی کے تالاب سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی

32

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سعیدآباد کے علاقے نیو مشرف کالونی کے تالاب سے ملنے والی لاش کی شناخت 17سالہ نہال ولد عبداللہ کے نام سے ہوئی متوفی جمعرات کی شب 8بجے گھر نیو مشرف کالونی کے قریب سے لاپتاہوا تھا۔ہفتے کی صبح تالاب سے لاش نکالی گئی ،متوفی نویں جماعت کا طالب علم تھا،مرحوم کے والد عبداللہ کا کہنا ہے کہ نہال کے سر پر چوٹ کے نشان ہیں اور 2دانت بھی ٹوٹے ہوئے ہیں، والد نے قتل کاشبہ ظاہر کیا ہے۔