حسینی کردار کے ذریعے ہی امت مسلمہ سرخرو ہوسکتی ہے،عبدالجمیل خان

77

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حسینی کردارکے ذریعے ہی امت مسلمہ سرخرو ہوسکتی ہے ۔وقت کے یزیدوں کے سامنے کلمہ حق بلند کیا جائے۔امام حسین ؓ نے نانا کے دین کو بچانے کے لئے اپنا سر کٹا دیا لیکن طاغوت کے سامنے سر نہیں جھکایا۔یہ بات جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا امام حسین ؓ نے کربلا کے میدان میں جو قربانی دی وہ رہتی دنیاتک یاد رکھی جائے گی۔