موٹروے پولیس نے  چوری شدہ کاربرآمد کرلی

123

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بیٹ نوری آباد سیکٹر جامشورو میں ٹائیگر ون پر پیٹرولنگ افسران انسپکٹر اعجاز سومرو اور سب انسپکٹر یاسر اپنے معمول کے گشت پر مامور تھے کہ ان کو ایم نائن پر ایک کار برنگ سلور نمبر U.1200 روڈ کے کنارے مشکوک حالت کھڑی نظر آئی۔ جس پر افسران نے آپریشن آفیسر انسپکٹر گل خان کو آگاہ کیا جو کہ وہاں پہنچے اور سی پی ایل سی کراچی سے رابطہ کیا گیا جہاں سے معلوم ہوا کہ مذکورہ کار تھانہ گلستان جوہر کی حدود سے چوری ہوئی ہے اور تھانیمیں رپورٹ درج ہے۔گاڑی کے مالک سے رابطہ کرکے کاراس کے حوالے کردی گئی۔ڈی آئی جی ملک مطلوب احمد اور سیکٹر کمانڈر زاہد نذیر ،ڈی ایس پی نوری آباد زبیر انور سومرو نے مذکورہ افسران کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔