باطل کے سامنے کھڑ ے ہو جا ناہی حسینیت ہے ، نیشنل لیبر فیڈریشن

130

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کربلا کا میدان درس انقلاب ہے،فلسفہ شہادت حسینؓامت میں بیداری اور نئی زندگی پیدا کرتی ہے ۔باطل کے سامنے کھڑ ے ہو جا ناہی حسینیت ہے ۔یزید کسی فرد کا نہیں بلکہ ایک نظام کا نام ہے ۔یہ بات نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہی ۔شمس الرحمان سواتی نے کہا کہ یوم عاشور تجدید عہد کا دن اور باطل کے خلاف اٹھ کھڑے ہوجانے اور اپنا گھر بار سب اللہ کے لیے قربان کر دینے کا نام ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج بھی یزیدی افکار اور یزیدی کردار ہمارے درمیان موجود ہیں۔یزیدیت کی ہر شکل کو مٹا دینا ہی حسینیت ہے ۔باطل اور ظلم کے خلاف کھڑے ہوجانا امام حسین ؓ کا راستہ ہے ۔مظلوموں کو اب باطل قوتوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا اور ظلم کے نظام کا خاتمہ کرنا ہوگا۔