سیدناحسینؓ کاکردار مشعل راہ ہے،عبدالرحمن سلفی

131

کراچی( پ ر)امیر جماعت غرباء اہلحدیث مولاناحافظ عبدالرحمن سلفی نے کہاہے کہ اسلام کی تاریخ شہاد توں سے عبارت ہے۔ صحابہ کرامؓ کی شہادتوں نے اسلام کی آبیاری کی سیدناحسین ؓ واہل بیتؓ کی قربانی اسلام کی حقانیت کودنیاپرواضح کرنے کاتاریخ کاحصہ بنی۔’’اسلام میں شہداکی فضیلت ‘‘کے موضوع پرخصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سیدناحسین ؓ اور انکے قافلے کے شہداکرام ی سیرت وکردار ہمارے لیے مشعل راہ ہے،انہوںنے کہا کہ ہمںچاہیے کہ ہم قرآن وسنت کی تعلیمات پرعمل پیراہوںاوردین میں غیرشرعی ورسم و رواج شرک وبدعات سے اجتناب کریں آج ہم نے اسلامی تعلیمات وسیرت وکردار کے بجائے رسمی باتوں کو دین کاحصہ بنالیا ہے۔