جامعہ کراچی: ایم ایس، ایم فل کے 1644 طلبہ کاداخلہ

85

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جامعہ کراچی میں امسال ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کے لیے4150 داخلہ فارم جمع کرائے گئے،3868 طلبہ کوانٹرویوز کے لیے اہل قراردیاگیا جبکہ میرٹ پر پورے اترنے والے 1644 طلبہ کو داخلے دیے گئے۔جامعہ کراچی روزاول سے ہی بلاتفریق میرٹ پر داخلہ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور میرٹ پر کسی قسم کا سمجھو تا قابل قبول نہیں۔علاوہ ازیں ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 4 ستمبر2020 ء تک ایچ بی ایل اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔