امام حسین ؓ کی قربانی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، گورنر

78

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ 10محرم الحرام کے دن ہمیں اسلام کے لیے قربانی دینے کا سبق ملتا ہے اور امام حسین ؓ کی اس عظیم قربانی سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔واقعہ کربلا رہتی دنیا تک حق و باطل کے درمیان تفریق کرنے کا پیمانہ ہے۔ عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ یہ دن تمام عالمِ اسلام کے لیے بہت بڑا درس لے کر آتا ہے،کربلا کے میدان میں امام حسین ؓ نے راہ حق اور اسلام کی سربلندی کے لیے جو قربانی دی ،وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ہم چھوٹی چھوٹی چیزوں پر گھبرا اور پریشان ہوجاتے ہیں جبکہ کربلا میں امام حسین ؓ نے خود سمیت اپنے پورے خاندان کی قربانی دی مگر باطل کے سامنے نہیں جھکے۔