اساتذہ تعلیم کے ساتھ طلبہ کی تربیت کریں، سعید اللہ والا

129

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اساتذہ تعلیم کے ساتھ طالب علموں میں تربیت کو بھی فروغ دیں۔ یہ بات یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ پروقار تقریب سے مہمانِ خصوصی شیخ سعید احمد اللہ والے نے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ ملک بڑی قربانیوں سے حاصل کیا ہے۔ اس کی قدر کرنا ہم سب پر فرض ہے۔ جنرل سیکرٹری جمعیت دہلی پنجابی سوداگران خرم شہزاد نے کہا کہ جمعیت یوتھ ونگ اور جمعیت کے ہونہار طلبہ و طالبات پر مشتمل ’’جمعیت اسکائوٹ ٹیم‘‘ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ صدر جمعیت محمد سلیم فاروقی نے قومی نغمے، ٹیبلو اور تقریری مقابلوں میں کامیاب ہونے والے طلبہ میں نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔ سیکرٹری جمعیت ایجوکیشنل بورڈ اقبال یوسف نے ایجوکیشنل بورڈ کی تفصیلات اور رپورٹ پیش کی۔