حسین ؓاور ان کے رفقا ی قربانیاں لازوال ہیں ،اختر عباس زیدی

269

کراچی(پ ر) تذکرۃ المعصومین ٹرسٹ کے تحت جامع مسجد و امام بارگاہ اورنگی ٹاؤن نمبر10میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا اختر عباس زیدی نے کہا کہ امام حسین ؑ اور ان کے رفقاء، اصحاب ؓ کی قربانیاں لازوال ہیں جنہیں دنیا قیامت تک فراموش نہ کرپائیں گی۔لہٰذا مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ ان مقدس ہستیوںکے نقش قدم پر چل کر دین کے فروغ اور شریعت کی بقا کے لیے اپنی جدوجہد تیز کریں۔ شہدا کربلا نے اپنے سے بڑے لشکر کو شکست دیکر اسلام کو ہمیشہ کے لیے زندہ و جاوید کیا ،آج بھی اس پیغام کو زندہ رکھنے اور عام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔تاکہ پوری دنیا میں مسلمان متحدہوکر مظالم کا مقابلہ کرسکیں۔