کے الیکٹرک شہر کی بجلی مکمل طور پر بحال کرے، گورنر سندھ

329

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کے الیکٹرک کے سی ای او سے کہا کہ شہر میں بجلی کی فوری بحالی یقینی بنائی جائے۔ گورنر سندھ نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو ٹیلیفون کرکے شہر سے بجلی غائب ہونے سے متعلق استفسار کیا ہے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے بجلی کا بریک ڈائون ہوا ہے لیکن یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ 2 دن بعد بھی شہر کی بجلی مکمل بحال نہیں ہوئی ہے۔