شربت پینے سے 28 بچوں سمیت 43 افراد کی حالت خراب

216

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرام باغ میں دودھ کا شربت پینے سے 28 بچوں سمت 43 افراد کی حالت غیر ہوگئی، پولیس نے شربت تقسیم کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق ناگوری ملک شاپ پر مبینہ طور پر خراب دودھ کا شربت بنا کر شہریوں کو پلا دیا گیا، فوڈ پوائزنگ کی وجہ سے 28 بچوں سمت 43 افراد کی حالت خراب ہوگئی جن کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوئے دکان سے شربت تقسیم کرنے والے 4افرادکو گرفتار کرلیا۔ تاہم دکان کا مالک فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شام کے وقت ملک شاپ کے مالک نے محرم الحرام کی مناسبت سے دودھ کا شربت تقسیم کیا تھا،شربت پینے والے محلے کے بیشتر افراد کو قے ہورہی تھیں جس کے بعد دکان سے شربت کے نمونے لے کر لیبارٹری روانہ کردیے گے ،مضر صحت شربت پینے والے تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔