ٹرینوں کی آمدو رفت میں9گھنٹے کی تاخیر ، مسافر پریشان

142

لاہور (آن لائن) سندھ میں حالیہ بارشوں کے پیش نظر پاکستان ریلویز کی مسافر ٹرینوں کی آمد و رفت کا شیڈول تاحال معمول پر نہیں آسکا جس کے نتیجے میں ہفتے کے روز بھی کراچی اور کوئٹہ سے لاہور پہنچنے والی مختلف مسافر ٹرینیں 2سے 9 گھنٹوں کی تاخیر کا شکار رہیں جبکہ مذکورہ ٹرینیں لاہور سے اپنے مقررہ وقت سے اسی تاخیر کے ساتھ کراچی اور کوئٹہ روانہ ہوئیں جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔