دھابیجی، بجلی کا بریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں تیسری بار پانی کی لائن پھٹ گئی

120

دھابیجی(نمائندہ جسارت) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بریک ڈاؤن کے باعث ایک ہفتے میں تیسری بار پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی، جس سے شہر کو ایک کروڑ 80 لاکھ گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث سخت اذیت میں مبتلا کراچی کے شہری اب قلت آب کا بھی شکار ہوگئے ہیں۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ایک مرتبہ پھر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پائپ لائن پھٹنے سے گلشن حدید، قائدآباد، شاہ لطیف ٹاؤن، ملیر اور کورنگی کے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کی بحالی میں 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔