پیٹرول7،ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر8روپے اضافے کی سفارش

113

اسلام آباد( آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) نے حکومت کو سفارش کی ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں7 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے۔بتایا گیا ہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز پیٹرولیم ڈویژن کوبھجوا دی ہیں۔سمری کے مطابق پیٹرول 7 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔اس کے علاوہ اوگرا نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز بھی دی ہے۔