کراچی کو این ڈی ایم اے ہی بہتر کرسکتی ہے‘ قاسم تیلی

105

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی شہر میں طوفانی بارش اور اربن فلڈنگ کی وجہ سے شہر میں جو تباہی برپا ہوئی اس حوالے سے معروف صنعتکارسائٹ ایسوسی ایشن کے بانی سراج قاسم تیلی اپنے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ کراچی شہر کی انفرا اسٹریکچر جو کہ قدرتی آفت کی وجہ سے مکمل تباہ و برباد اس کو صرف اور صرف NDMAاور پاک آرمی کے تحت ہی بہتر کیا جاسکتا ہے انہوں نے اس سلسلہ میں یہ بھی کہا کہ 70فیصد وفاق اور 90فیصد صوبائی حکومت کو ریونیو دینے کے با وجود حکومتوں کی کوتاہیوں شہر برباد ہوچکا ہے‘ شہر کے مختلف سماجی تنظیموں نے سراج قاسم تیلی کے بیان کا خیر مقدم اور مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ا نہیں تعاون کا یقین دلایا ہے۔