مقبوضہ کشمیر کے عوام حسینیت کے فلسفے پر عمل کررہے ہیں، وزیر خارجہ

435
روس کے ساتھ توانائی تعاون بڑھانا ایک ترجیح ہے،شاہ محمودقریشی 

ملتان:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حسینیت کا فلسفہ خوف سے آزادی دلاتا ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام اسی فلسفے پر عمل کررہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بلیک آؤٹ جاری ہے، وادی میں آج عزاداری اور محرم کے جلوسوں پر بھی پابندی ہے، عالمی برادری بھارتی مظالم کانوٹس لے۔

وزیر خارجہ  کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم ڈھارہاہے، اس حوالے سے سلامتی کونسل کےصدرکوخطوط لکھےہیں، کشمیری بھارت کے5اگست کےاقدامات کی نفی کررہےہیں۔

شاہ محمود قریشی نےمزید کہاکہ محرم الحرام کےسیکیورٹی انتظامات سےمطمئن ہوں،انتظامیہ ہمیشہ کی طرح متحرک رہی ہے، سعودی عرب کےساتھ اچھے تعلقات ہیں اور رہیں گے۔