پاکستان کا ٹک ٹاک سے فحش مواد ہٹانے کا مطالبہ

530

پاکستان نے لپ سیکنگ ایپ ٹک ٹاک سے فحش مواد فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک کے حکام سے رابطہ کیا اورفحش مواد فوری ہٹانے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔

پی ٹی اے حکام نے مطالبہ کیا کہ ٹک ٹاک اپنے پلیٹ فارم سے ہر قسم کا غیر اخلاقی، فحش اور نفرت آمیز مواد ہٹائے ، حکام نے کہا کہ فحاشی و عریانی اور نفرت انگیز تقاریر بھی یوٹیوب سے ہٹائی جائیں۔

w

چیئرمین پی ٹی اے نے  کہا کہ مواد کی نگرانی کے حوالے سے اعتدال پسند اور مضبوط حکمت عملی وضع کی جائے تاکہ پاکستان میں غیر قانونی مواد قابل رسائی نہ ہو سکے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی اے نے یوٹیوب سے فحش، غیر اخلاقی اور نفرت انگیز مواد فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔