بارش متاثرین کے نقصانات کا ممکنہ ازالہ کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سندھ

498
عمران خان کو گھربھیجنا عوام کی آواز بن چکی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ

 کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بارشوں سے جن مکانات اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ان کو معاوضہ دیا جائے گا۔

مرادی علی شاہ نے کہا کہ  بارش کے سبب درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو 50لاکھ روپے جاری کردیے گئے ہیں، بارش کے نتیجے میں مکانوں اور فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کے سروے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اور ریونیو بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ وہ انفرااسٹرکچر، فصلوں اور گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیں تاکہ سڑکوں کے نیٹ ورک کی بحالی کا کام فوری طور پر شروع کیا جا سکے اور جن گھروں کو نقصان پہنچا ہے ان کو ہرجانہ ادا کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں سڑکوں کا نیٹ ورک بری طرح متاثر ہوا ہے لہذا بارش کا اگلا اسپیل ختم ہونے کے بعد سڑکوں کی مرمت کا کام فوری شروع کیا جائے گا جبکہ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں مرمت کا کام شروع کروائیں۔