کراچی میں آج سے پیر تک مزید تیز بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات

503

کراچی: محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ مون سون کے نئے سسٹم کے باعث آج سے پیر تک تیز بارشوں کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ کے روز شہر قائد میں مون سون کا نیا سسٹم داخل ہوگا جس کے باعث کراچی میں ہفتے سے پیر کے درمیان تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے دیگر شہروں حیدرآباد، ٹھٹہ، تھرپار کر سمیت دیگر اضلاع میں بھی تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے سبب کراچی سمیت حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین اور دیگر اضلاع میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ تیز بارشوں کے باعث زیریں سندھ کے علاقے دوبارہ زیرآب آسکتے ہیں۔