کراچی میں بارش کی تباہ کاریاں، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

789

کراچی: شہرقائد  میں بارش کی تباہ کاریوں کے باعث پاک فوج کے جوانوں کا ریسکیو آپریشن شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔

پاک فوج کی ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کراچی میں سیلاب متاثر ہ علاقوں میں آرمی اور نیوی امدادی کاموں میں مصروف ہیں،پاک آرمی کے انجینئرز نے شارع فیصل پرسی او ڈی  انڈرپاس کلیئر کرکے ٹریفک بحال کردیا،کے پی ٹی انڈر پاس کھولنے کے لیے بھی کام جاری ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں ڈی واٹرنگ کا عمل جاری ہے،شدید متاثرہ علاقوں کے لوگوں میں کھانے پینے کی اشیاتقسیم کی جارہی ہیں،مختلف علاقوں میں پھنسی گاڑیوں کو نکال کر ٹریفک بحال کیا جارہاہے۔

ترجمان نےمزید کہاکہ پاک فوج کی امدادی موبائل ٹیمیں متحرک ہیں،پاک فوج کی 36ایمرجنسی موبائل میڈیکل ٹیمیں کام کررہی ہیں، سول انتظامیہ کی مدد سے 56 ریلیف کیمپوں میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔