بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی تھم نہ سکی، مزید 3 کشمیری شہید

398

سری نگر: جنت نظیروادی مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہی ، تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں 3 نوجوانوں کو شہید کردیا جبکہ بھارتی فورس نے 24 گھنٹوں کے دوران 7 کشمیریوں کونشانہ بنایا۔

کے ایم ایس کے مطابق نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑمیں شہید کیا گیا جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ اورموبائل فون سروس کو معطل کردیا گیا اورعلاقے کے تمام خارجی وداخلی راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ وادی میں ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں کااحتجاج جاری ہے۔

خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اور الگ حیثیت کا خاتمہ کرکے اسے بھارت کا غیر قانونی طور پر حصہ بنا لیا تھا، مقبوضہ وادی پر قابض بھارت کے کرفیو کو ایک سال سے زائد ہوچکا ہے۔