پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان  پہلا ٹی 20 میچ  بارش کے باعث منسوخ

507

مانچسٹر: پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان  پہلا ٹی 20 میچ  بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان  پہلا ٹی 20 میچ  میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انگلینڈ نے کھیل روکے جانے سے قبل 16.1 اوورز میں 6 وکٹوں پر 131 رنز بنائے لیکن بارش شروع ہوتے ہی میچ کو روک دیا گیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ کی بارش کے باعث ایک انگز بھی مکمل نہ ہوسکی۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹام بینٹن نے 71 ، ڈیو ڈملان نے 23،این مورگن نے 14رنز بنائے جبکہ عماد وسیم اورشاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز میں دوسرا میچ 30 اگست کو مانچسٹر میں اولڈ ٹریفرڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ہی کھیلا جائے گا۔