دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بریک ڈاؤن، شہر کو پانی کی فراہمی معطل

696

کراچی:دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بریک ڈاؤن کے باعث ایک مرتبہ پھر پائپ لائن پھٹ گئی، جس سے شہر کو ایک کروڑ 80 لاکھ گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کو جہاں بارش نے سخت اذیت میں مبتلا کردیا ہے تو وہیں وہ اب قلت آب کا بھی شکار ہو گئے ہیں،دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے سبب 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی ہے جس کی وجہ سے شہر کو پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

پائپ لائن پھٹنے سے گلشن حدید،قائدآباد ،شاہ لطیف ٹان،ملیر،کورنگی کے علاقے متاثر ہے، متاثرہ پائپ لائن کی بحالی میں 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔