بحرین میں جزوی طور پر مساجد کو کھول دیا گیا

852

بحرین میں جزوی طور پر مساجد کو کھول دیا گیا، ابتدائی طور پر مساجد میں صرف باجماعت نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر 23 مارچ سے بند کی گئی مساجد کو بتدریج کھولنے کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے، پہلے مرحلے میں نماز فجر کے لیے مساجد کو کھولا گیا۔

بحرین کی وزارت انصاف اور اسلامی امور نے کہا تھا کہ جمعہ سے مملکت کی مساجد میں ابتدائی طور پر صرف فجر کی نماز باجماعت کی اجازت ہوگی۔

نمازیوں کو ایس او پیز کے تحت مساجد میں آنے کی اجازت دی گئی، بغیر ماسک نمازیوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا جب کہ دو میٹر کا سماجی فاصلہ برقرار رکھا گیا۔

مساجد کو نماز سے 10 منٹ قبل کھولا گیا اور باجماعت نماز کی ادائیگی کے کچھ ہی دیر بعد بند کر دیا گیا۔بچوں، بیماروں اور معمر افراد کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔