سینیٹ انتخابات کے طریقہ کار میں تبدیلی کے لیے ترمیمی مسودہ تیار

972

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات کے طریقہ کار میں تبدیلی کا ترمیمی مسودہ تیار کرلیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سینیٹ انتخابات کے طریقہ کار میں تبدیلی سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے سیکریٹ بیلٹ ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے اس حوالے سے ترمیمی مسودہ تیار کرلیا ہے جس کے مطابق سینیٹ انتخابات سنگل ٹرانسفرایبل اوپن ووٹ کے ذریعے ہوں گے۔

اس نئے طریقہ کار سے معلوم ہوسکے گا کہ کس رکن اسمبلی نے کس امیدوار کو ووٹ دیا۔ فیصلہ ووٹ بیچنے کے عمل کو روکنے کے لیے کیا گیا۔

حکومت نے ترمیمی مسودہ چند روز میں پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔