کراچی میں مضر صحت دودھ پینے سے 43 افراد کی طبیعت خراب

842

کراچی کے علاقے آرام باغ میں مضر صحت دودھ پینے سے 43 افراد کی طبیعت بگڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق آرام باغ کے علاقے گاڑی کھاتہ میں مضر صحت دودھ پینے سے 43 افراد کی طبیعت خراب ہوگئی۔ متاثرہ افراد میں 28 بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مضر صحت دودھ فروخت کرنے والے دکان دار اور تین ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

ایک ملازم نے ابتدائی تفتیش میں پولیس کو بتایا کہ 7 من دودھ خراب ہوگیا تھا، مالک نے کہا دودھ کی شربت بنا کر بانٹ دو۔

علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ دودھ پینے سے بچوں اور دیگر افراد کی حالت غیر ہوئی۔

ذرائع کے مطابق تمام متاثرہ افراد کو کراچی کے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔