وزیراعظم کا اہلیہ کے ساتھ عمرے پر جانے کا امکان

224

اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم عمران خان کا اہلیہ کے ہمراہ عمرہ پر جانے کا امکان ہے، سعودی حکمرانوں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، چین، ایران اور ترکی کے ساتھ تعلقات کے بارے میں اعتماد میں لیں گے۔ دوسری طرف سعودی عر ب نے بھی اپنے سفیر سعید المالکی کو متحرک کر دیا ہے جنہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سمیت دیگر اہم حکومتی ذمے داروں کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔ کورونا وبا کی صورتحال مزید بہتر ہونے پر وزیراعظم اہلیہ بشریٰ بیگم اوراہم وزرا کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے عسکری قیادت اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مشاورت بھی کی ہے۔