اوسط درجے کے وزرا اعلیٰ انتظامی امور نہیں چلاسکتے، فواد چودھری

371

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ روایتی صوبائی انتظامیہ خصوصا جب وزرا اعلی اوسط درجے کے ہوں وسیع آبادیوں اور علاقوں کے انتظامی معاملات نہیں چلا سکتے، کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال نے ایک بار پھر مضبوط مقامی حکومتوں کے نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔جمعے کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ 22 کروڑ کی آبادی کے اس ملک کو 1935 ء میں بنائے گئے نظام کے تحت نہیں چلایا جا سکتا،
وسائل او مقامی ضروریات اور مسائل کو سمجھنے والا اہل آرگنائزیشنل نیٹ ورک ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر شہری سہولتیں نہیں ہیں، پولیس کا نظام تباہ ہے، تعلیم اور صحت کا نظام تسلی بخش نہیں ہے تو اس کیوجہ صوبائی حکومتوں کی نان پرفارمنس ہے، اس لیے سیاسی جماعتوں کو اس معامہ پرسوچ بچارکرنے کی ضرورت ہے۔