شہباز شریف کیخلاف ریفرنس خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل

247

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ( ن )کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ٹیم کی سربراہی عثمان جی راشد کریں گے۔ نیب نے احتساب عدالت میں شہباز شریف فیملی کے خلاف 7 ارب سے زائد کا منی لانڈرنگ ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔