واقعہ کربلاحق وصداقت کیلیے جینے اور مرنے کا درس دیتا ہے

301

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی پی پی 113کے امیررانا طٰہ خان نے کہا ہے کہ شہادت حسینؓ ظالمانہ نظام کے خاتمے اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام ہے،معرکہ کربلاو شہادت حضرت حسینؓ نظام باطل کے آگے سر اٹھاکر جینے کا پیغام اور حوصلہ عطا کرتے ہیں۔راہ حق کے متوالے آج بھی اسوہ شبیری پر عمل کرتے ہو ئے ظالمانہ نظام کے خلاف قربانیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضرت حسین ؓ کی جدوجہد نظام باطل کے مقابلے میں سینہ سپر ہونے اور حق کے راستے میں مداہنت سے کام نہ لینے کا وہ قابل تقلید نمونہ ہے جو آج بھی اپنی بے مثال قربانی، شجاعت،جرأت واستقامت کے ساتھ زندہ جاوید ہے۔ شہادت حضرت حسین ؓ صبر واستقامت اورعزم مسمم کا اعلیٰ نمونہ ہے۔واقعہ کربلاحق وصداقت کے لیے جینے اور مرنے کا درس دیتا ہے۔رانا طٰہٰ خاںنے کہا حضرت حسینؓ نے ظلم واستبداد کے آگے مصلحت و مفادات کے بجائے عقیدے کی پختگی اور صبر استقامت کی جو روشن مثال پیش کی وہ آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا شہادت حسین ؓ ظالمانہ نظام کے خاتمے اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام ہے۔ بنگلا دیش ہو یا کشمیر،مصر ہو یا فلسطین دنیا بھر میںآج بھی راہ حق کے متوالے اسوہ شبیریؓ پر عمل کرتے ہو ظالمانہ نظام کے خلاف دین حق کی سربلندی و تحفظ کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا معرکہ کربلاوشہادت حضرت حسینؓ نظام باطل کے آگے سر اٹھاکر جینے کا پیغام اور حوصلہ عطا کرتے ہیں۔