سیشن کورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف چالان سماعت کے لیے مقرر کر دیا

88

لاہور(نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں پولیس اہلکاروں پر چالان سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ نفیس یوسف کیس کی سماعت کریں گئے،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب عدالت میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پولیس پر حملہ کرنے کے لیے کارکنان کو اکسانے اور خود پولیس پر حملہ کرنے کا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج ہے۔