کوئٹہ: جائداد پر قبضے کیخلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھے وکیل کی شنوائی نہ ہوسکی

129

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں جائیداد پر قبضے کے خلاف کئی روز سے تادم مرگ بھوک ہڑتال اور دھرنے پر بیٹھے سینیئر وکیل محمد یعقوب کی تاحال شنوائی نہ ہوسکی، عدالتی احکامات کے باوجود قبضہ مافیا کی جانب سے تعمیرات جاری ہیں۔ سینئر وکیل کے مطابق ہائیکورٹ کی جانب سے لینڈ مافیا کے خلاف واضح ایکشن نہیں لیا جارہا ہے جس کی وجہ ان کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔ بھوک ہڑتال کے باعث محمد یعقوب کی طبعیت مزید بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔