دوہری شہریت کا حامل بھی الیکشن لڑ سکے گا، حکومت کا آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ

126

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ایک نئی آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت دہری شہریت کا حامل بھی الیکشن لڑ سکے گا۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل63 ون سی میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ دہری شہریت رکھنے والا الیکشن جیت کر غیر ملکی شہریت چھوڑنے کا فیصلہ کرے گا۔ مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ الیکشن لڑنے کے لیے دہری شہریت ترک کرنا لازمی نہیں ہوگا‘ ترمیمی مسودہ آئندہ چند روز میں قومی اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔