پی اے سی :بلدیاتی اداروں میں خلاف قانون تقرر‘ بھرتیوںاورترقیوںکا نوٹس

118

کراچی ( رپورٹ : محمد انور ) سندھ اسمبلی کی پبلک ایڈ کمیٹی کے حکم پر حکومت سندھ نے صوبے کے تمام ٹاؤن کمیٹیز ، میونسپل کمیٹیز اور ڈسٹرکٹ کونسل سے تمام بھرتیوں ، ترقیوں اور تبادلے و تعیناتی کا ریکارڈ 3 روز میں طلب کر لیا ہے۔ محکمہ بلدیات کے سیکشن آفیسر یاسر علی باوا کے دستخط سے28اگست کو جاری کیے گئے خط میں تمام متعلقہ بلدیاتی کونسلوں کو ہدایت کی ہے صوبائی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے مختلف بلدیاتی اداروں میں خلاف قانون بھرتیوں، ترقیوں اور خلاف ضابطہ تقرریوں کا نوٹس لیا ہے۔ان بلدیاتی اداروں میں ڈسٹرکٹ کونسل کراچی اور 5 ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز بھی شامل ہیں جن کے بارے میں خلاف قانون کارروائیاں کیے جانے کی شکایات ہین۔ان شکایات پر پہلے ہی سے صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن کارروائی شروع کرچکا ہے۔