کوئٹہ‘غیرقانونی ہاوسنگ اسکیم چلانے والے3 افراد گرفتار

69

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) نیب بلوچستان نے سرکاری اراضی پر ہاوسنگ اسکیم بنانے والے قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے غیرقانونی ہاوسنگ اسکیم چلانے والے3 افرادکو کوئٹہ سے گرفتار کر لیا ہے۔ قبضہ مافیا نے نواحی علاقے کچلاک میں غیر قانونی ہائوسنگ اسکیم بنا کر ہزاروں لوگوں کو پلاٹ فروخت کیے۔ نیب نے ہائوسنگ اسکیم کے دفاتر سے تمام ریکارڈتحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔زمین قبضہ مافیا کے حوالے کرنے والے سرکاری افسران و عملے کے سخت کارروائی کے لیے لائحہ عمل تیارکر لیا گیاہے،جلد اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد سمیت متعدرگرفتاریاں متوقع ہیں ۔میگا سٹی کچلاک اور جان ٹائون کچلاک اسکیم سرکاری زمینوں پر قبضہ کر کے بنائی گئی ہے۔ تحقیقات کے مطابق اسکیم کے مالکان نے ہائوسنگ اسکیم بنانے کے لیے کیو ڈی اے سے این او سی کے حصول سمیت کسی بھی قسم کا قانونی طریقہ کار نہیں اپنایا۔ نیب نے قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ملزمان صاحب زادہ محمد یوسف، شبیر احمد اور محمد صادق کو گرفتاری کے بعد احتساب عدالت پیش کر کے ملزمان کا ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ متاثرین اپنے کلیم کی بابت نیب بلوچستان سے رجوع کر سکتے ہیں۔