برلن‘پاکستانی نژاد جرمن پروفیسر انور بٹ کے اعزاز میں عشائیہ

228

برلن (رپورٹ: مطیع اللہ) جرمن حکومت کی جانب سے پاکستانی نژاد جرمن و پاکستان کے معروف پروفیسر انور بٹ کو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں سماجی کاموں کے لیے تعینات کرنے پر پاکبان انٹرنیشنل نے ان اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پرپاکبان انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو و سماجی شخصیت ظہور احمد نے کہا کہ جرمن حکومت کے انور بٹ کو جکارتا میں سماجی کاموں کے لیے تعینات کرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کا سر فخرسے بلند ہوگیا ہے۔ انور بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہپاکستان سے جرمنی آنے کے بعد مزدوری کرکے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا‘ پی ایچ ڈی کرکے یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر فائز ہوا‘واپس پاکستان پہنچا جہاں مختلف اداروں میں خدمات سرانجام دیں تاہم پاکستان میں جمہوری اداروں سے زیادہ طاقتور ادارے بھی موجود ہیں جو جمہوری اداروں کے کام میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں‘ پاکستانی نوجوانوں میں صلاحیت موجود ہیں لیکن انہیں کام سے روکا جاتا اور کردار کشی کی جاتی ہے جس سے بددل ہوکر واپس پردیس چلے جاتے ہیں۔