بزدار حکومت کے اقدامات‘ متعلقہ حکام کو ہائی الرٹ کر دیاگیا

109

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے واسا، صوبائی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے لیے موثر اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر میں برساتی نالوں، ڈرین اور واٹرچینلز کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کوموثر اقدامات کے لیے ہائی الرٹ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ بارش سے مختلف شہروں کے نشیبی علاقو ں میں اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اربن فلڈنگ کے پیشگی سدباب کے لیے درکار آلات، مشینری اور دیگر وسائل کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہاکہ عوام کو پانی کھڑا ہونے سے دشواری کا سامنا ہواتوصورتحال قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔علاوہ ازیں عثمان بزدار سیساہیوال میںاراکین اسمبلی، پارٹی عہدیداران، وکلا، تاجروں اور صنعتکاروں کے وفود نے ملاقاتیں کیں۔ملاقات میںوفود نے وزیراعلیٰ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔ وزیراعلیٰ کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے گا، ساہیوال رنگ روڈ کی جلد تکمیل کے لیے ترجیحی بنیاد پر فنڈ دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ۔اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم کا افتتاح بھی کیا۔