اسلام آباد ہائیکورٹ : ایفیڈرین کوٹہ کیس کے فرد جرم کیخلاف اپیلیں نمٹا دیں

71

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایفیڈرین کوٹہ کیس کے فرد جرم کے خلاف اپیلیں نمٹا دی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 14 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ اسلام آبادہائیکورٹ نے منشیات کی دفعات خارج کرنے کی اپیلیں مسترد کر دیں جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس فیاض احمد انجم جندران نے فیصلہ جاری کیا۔