ٹرینوں کی نجکاری‘ایک ہی کمپنی کوتمام مسافر گاڑیاں نیلام کردی گئیں

203

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان ریلوے کی مسافر ٹرینوں کی نجکاری میں عدم شفافیت کا خدشہ، ایک ہی کمپنی کوتمام مسافر گاڑیاں نیلام کردی گئیں،حکام نے کامیاب بولی دہندگان اور مسافر ٹرینوں کی نیلامی کی رقم کی تفصیلات دینے سے صاف انکار کردیا، روایت کے برعکس بولی کھولنے کے عمل کو خفیہ رکھا گیا جو کہ حکومت کی آن لائن پالیسی کے بھی منافی ہے، شعبہ پبلک ریلیشن نے بھی تفصیلات سے لاعلمی کااظہارکردیا۔رپورٹ کے مطابق متعلقہ افسر نے 6 گاڑیوں کے نیلامی کی تصدیق کرتے ہوئے صرف 5 گاڑیوں کے ہی نام دیے۔ضابطے کے مطابق بولی کھولنے کا عمل اوپن ہوتا ہے اور یہ روایت رہی ہے کہ میڈیا کو باقاعدہ دعوت دی جاتی ہے اور تمام تفصیلات کی پریس ریلیز بھی جاری کی جاتی تھی ،اب کی بار ایسا نہیں ہوا۔ متعلقہ شعبے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسافر ٹرین ریلوے خود چلائے تواس سے زیادہ آمدن کمائی جاسکتی ہے ۔