تربیلا : گھر میں شاٹ سرکٹ‘ 4 افرادجھلس کر جاں بحق

189

ہری پور(اے پی پی) تربیلا ڈیم کی رہائشی کالونی کے ایک گھر میں شاٹ سرکٹ سے آگ لگنے سے ایک خاندان کے4 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں ، بیٹا اور بیٹی اور اُن کی کزن شامل ہیں۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی تربیلا ڈیم کی فائربریگیڈ کی گاڑیاں و عملہ بھی فوری طور پر پہنچ گیا۔ نعشوں کو تربیلا اسپتال اور بعد میں پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر غازی لایا گیا ۔ تربیلا ڈیم کے ملازمین کی رہائشی کالونی صوبڑا سٹی میں تربیلا ڈیم کے پانچواں توسیعی منصوبہ میں ملازم سردارشہزاد جو ڈیوٹی پر تھا کہ اہلخانہ گھر کے کمرے میںجس میں اس کا 5سالہ بیٹا ہمدان،3سالہ بیٹی ایان ،بیوی نگینہ بی بی اورااس کی 14سالہ بھانجی حرا سوئے ہوئے تھے کہ اچانک کمرے میںلگے ونڈو اے سی میں شاٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ آگ نے کمرے کو اپنے لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں کمرے میں موجود تمام افراد دم گھنٹے وجھلس جانے سے جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعشوں کو ان کے آبائی گائوں نملی میرابیٹ آباد روانہ کر دیا گیا ہے ۔