نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے حکومتی اقدامات تیز

149

اسلام آباد (آن لائن )نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے حکومتی اقدامات میں تیزی ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی عثمان ڈار کے درمیان جمعہ کو ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں ایک لاکھ نوجوانوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ذریعے روزگار کی فراہمی پر مشاورت کی گئی جبکہ ملک میں تعلیمی ادارے کھلتے ہی ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ سیشنز شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔وفاقی وزیر اسد نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے لیے حکومت ہر قسم کا مالی تعاون فراہم کرے گی، نوجوان اثاثہ ہیں، ملکی معیشت کا پہیہ رواں رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ معاون خصوصی عثمان ڈار کا اس موقع پر کہناتھاکہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت بھی 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جائیگا۔پروگرام سے رقم حاصل کرنے والے نوجوانوں نے کاروباری سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔وزیراعظم چاہتے ہیں نوجوانوں کا ملکی تعمیرو ترقی میں شراکت دار بنایا جائے۔ ملاقات میں ٹائیگر فورس کی نئی ذمے داریوں سے متعلق پلان پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی ۔ عثمان ڈار نے کہا کہ ٹائیگر فورس کو ای گورننس سسٹم کے ذریعے میدان میں اتارا جائیگا۔