رائے ونڈ اراضی کیس، نیب نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا

82

لاہور (نمائندہ جسارت) نیب لاہور نے جاتی امراء رائے ونڈ سے ملحقہ 4 ہزار ایکڑ اراضی کی کوڑیوں کے داموں کی فروخت کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے تحصیل رائے ونڈ کے ماسٹر پلان میں تبدیلی سے نقصان اٹھانے والے مقامی شہریوں سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے، واضح رہے کہ نیب لاہور جاتی امراء میں لوگوں کی رہائشی جائیداد کو زرعی جائیداد میں منتقل کیے جانے کے خلاف پہلے ہی مریم نواز اور شریف خاندان کے دیگر افراد کے خلاف تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ شریف خاندان کے افراد پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے مقامی لوگوں کی رہائشی اراضی کو ماسٹر پلان کے ذریعے زرعی اراضی ڈیکلیئر کرا کر ان سے کوڑیوں کے بھائو خریدی تھی۔