رکن اسمبلی عبدالرشیدکے گھر پر فائرنگ کرنے والوںکی گرفتاری کامطالبہ

308

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کی رہائش گا ہ پر دہشت گرودں کی فائرنگ کے واقعہ پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی یکجہتی کشمیر ریلی پر کریکر بم دھماکے کے بعد رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کی رہائش گاہ پرفائرنگ کھلی دہشت گردی ہے۔انہوںنے کہا کہ سندھ حکومت فائرنگ میںملوث دہشت گردوں کوفوری گرفتارکرے۔