داداکے انتقال پر سمیع اللہ اعوان سے فضل احد و نظم غربی کااظہارتعزیت

231

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نائب ناظم علاقہ مدینہ کالونی سمیع اللہ اعوان کے دادا کے انتقال پر قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع غربی فضل احد ، محمد اسحاق خان، محمود الحسن، نائب امراء، عارف خان، ماسٹر امین اللہ، گل واحد ندیم،صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع غربی انعام الرحمن،پریس سیکرٹری اسماعیل غازی اور حمید اللہ نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے مغفرت ، بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔